WhatsApp Image 2021-08-06 at 1.55.06 AM

یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی پراڈکٹس کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں مدد کر رہی ہے ۔ چئیرمین ۔ میاں کاشف اشفاق

یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان کی پراڈکٹس کو پوری دنیا میں متعارف کروانے میں مدد کر رہی ہے ۔ چئیرمین ۔ میاں کاشف اشفاق

لندن ۔ گزشتہ دنوں یو کے پاکستان بزنس کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ خیبرپختونخوا کی جانب سے خواتین کے لیے ایک خصوصی زوم آن لائن پروگرام کا انتظام کیا گیا ۔ یو کے پاکستان بزنس کونسل خواتین چیپڑر کی صدر فجر رابعہ پاشا نے میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے تمام مقررین کو یوکے پاکستان بزنس کونسل کے پلیٹ فارم پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ اس آن لائن پروگرام کا مقصد خیبر پختونخوا میں خواتین کے لیے زیادہ سے زیادہ کاروباری مواقع فراہم کرنا تھا ۔ اس آن لائن پروگرام میں چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل میاں کاشف اشفاق ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ حسن داؤد ، ممبر پارلیمنٹ خیبرپختونخوا عائشہ بانو ، کو چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل سلیمان رضا ، چیئرمین پی اے ایس ڈی ای شماما ارباب ، صدر وومن چیمبر آف کامرس خیبرپختونخوا رابیل ریاض ، چیئرمین پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسیشین عامر رفیق قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ صدر یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر خورشید برلاس نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کر پاکستان میں لوکل اور انٹرنیشنل کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہئے ۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں خاص طور پر کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہت سے مواقع موجود ہیں اس کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا میں بہت سی ایسی خواتین موجود ہیں جو گھروں سے اور لوکل بزنس کر رہی ہیں جن کو اس وقت سپورٹ کی ضرورت ہے جس پر یو کے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی یو کے پاکستان بزنس کونسل اور تمام اوورسیز بزنس کمیونٹی کی جانب سے کوشش رہے گی کہ خیبرپختونخوا میں خصوصی طور پر کاروباری خواتین جو گھروں سے کام کر رہی ہیں یا انکے کاروبار کا پیمانہ بڑا نہیں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور ان کی پروڈکٹس اور کاروبار کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی ۔ یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ 23 اور 24 اکتوبر 2021 کو لندن میں دو دن کی بہت بڑی ایکسپو کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں نہ صرف پورے پاکستان سے خصوصی طور پر خیبرپختونخوا کے تمام کاروباری حضرات خواتین و حضرات کو پہلے موقع دے کر ان کے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد کی جائے گی جس پر خیبر پختونخوا سے خصوصی طور پر شامل مقررین شامل نے یو کے پاکستان بزنس کونسل کا شکریہ ادا کیا ۔

Tags: No tags
0

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *