WhatsApp Image 2021-01-14 at 4.34.11 AM

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری انتہائی محفوظ اور منافع بخش ہے ۔ مقررین

پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری انتہائی محفوظ اور منافع بخش ہے ۔ مقررین

لندن ۔ نمائندہ خصوصی

گزشتہ روز یوکے پاکستان بزنس کونسل اور اے کے ڈی گروپ پاکستان کے اشتراک سے انویسٹمنٹ آپرچیونٹیز پاکستان فورم کے حوالے سے زوم آن لائن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا اس آن لائن پروگرام میں پاکستان کے اندر کیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا اس کے علاوہ مقررین نے کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے حوالے سے اوورسیز بزنس کمیونٹی کو فوائد بتاۓ ۔ مقررین کا کہنا تھا پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ اس وقت ترقی کی راہوں پر گامزن ہے مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں کیپیٹل مارکیٹ کے اندر سرمایہ کاری ہر لحاظ سے مفید ، محفوظ اور منافع بخش ہے ۔ اس آن لائن زوم پرگرام میں اے کے ڈی سکیوریٹیز کے سینای او فرید اسلم ، چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل ایمبیسیڈر جاوید ملک ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے کے ڈی سکیوریٹیز عثمان زاہد ، ہیڈ آف ایڈوائزری بورڈ یو کے پاکستان بزنس کونسل ڈاکٹر غلام مرتضی ، صدر یوکے چیپٹر یوکے پاکستان بزنس کونسل سلیم شیخ ، صدر پاکستان چیپٹر یوکے پاکستان بزنس کونسل خورشید برلاس اور سیکرٹری جنرل نے اے حق نے اس اہم زوم پروگرام سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

مقررین کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی مارکیٹ چاہے کوئی بھی شعبہ میں ہو کرونا کے سخت ترین حالات کے باوجود ترقی کر رہی ہے جس کا کریڈٹ نہ صرف موجودہ حکومت کو جاتا ہے بلکہ پاکستان میں مقیم بزنس کمیونٹی کا اتفاق بھی اس بات کو یقینی بتاتا ہے کہ پاکستان میں سرمایاکاری محفوظ ہے اور منافع بخش ہے ۔ پروگرام کے سپیکرز نے کہا کہ کیپیٹل مارکیٹ ایک واحد سرمایہ کاری کا ذریعہ ہے جس میں ضروری نہیں کہ آپ کو لاکھوں یا کروڑوں روپے سے سرمایہ کاری کریں بلکہ اگر آپ چند ہزار یا چند سو ڈالر کے ساتھ بھی سرمایہ کاری کا آغاز کر سکتے ہیں اور کچھ ہی عرصہ میں آپ کو اس بات کا اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی سرمایہ کاری کتنی محفوظ اور منافع بخش ہے ۔

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی جب بھی بات آتی ہے تو ہمیشہ اورسیز بزنس کمیونٹی کا ایک ہی خدشہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی سکیورٹی کی کیا ضمانت کیا ہو گی اس کا جواب دیتے ہوئے اے کے ڈی گروپ کے ترجمان نے بتایا کیپیٹل مارکیٹ میں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری انتہائی مفید اور محفوظ ترین ہے ۔ یو کے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اے کے ڈی گروپ اور پاکستان میں مقیم تمام بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ یوکے پاکستان بزنس کونسل کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا ہماری خواہش ہے کہ برطانیہ میں مقیم بزنس کمیونٹی یا اوورسیز بزنس کمیونٹی پاکستان کی مختلف با اعتماد کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنائیں اس کے ساتھ پاکستان بزنس کونسل کی یہ کوشش رہے گی کہ شعبہ کوئی بھی ہو پاکستان اور برطانیہ کے کاروباری تعلقات کو بہت زیادہ مضبوط بنایا جائے اور خاص طور پر پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے جس پر ناصرف پاکستان میں مقیم بزنس کمیونٹی بلکہ اوورسیز بزنس کمیونٹی کا یو کے پاکستان بزنس کونسل کے ساتھ تعاون درکار ہوگا ۔

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *