پاکستان دنیا کی پہلی پانچ بہترین مارکیٹ میں شامل
لندن ( نمائندہ خصوصی ) گزشتہ دنوں پاکستان ہائی کمیشن لندن یوکے پاکستان بزنس کونسل اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تعاون سے انویسٹمنٹ اپرچونٹیز ان پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے عنوان سے اےک زوم ویبی نار کا انعقاد کیا کیا ۔ جس میں برطانیہ اور پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب مےں صاحبزادہ جہانگیر ترجمان وزیر اعظم پاکستان فار ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے ساتھ ساتھ فرخ خان سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج ‘ شفیق شہزاد منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن ‘ جاوید ملک چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل ‘ زاہد لطیف خان چیئرمین زیڈ ایل کے سکیورٹی ‘عثمان زاہد چیف ایگزیکٹو اے کے ڈی گروپ ‘ بدیع الدین اکبر سی ای او سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان ‘ احمد چنائے ڈائریکٹر بورڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج اور صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل خورشید برلاس نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورپاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں انویسٹ کرنے کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے پر روشنی ڈالی ۔ زوم سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فرخ خان سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج فرخ خان نے کہا کہ یہ ایک بہت اہم موقع ہے جس میں اوورسیز بزنس کمیونٹی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کر سکتی ہے اور اس وقت پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی صورتحال بہت بہتر ہے اور دن بدن مزید بہتر ہو رہی ہے لہٰذا اوورسیز بزنس کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کاروباری افراد کو ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔ کیپٹل مارکیٹ میں انوےسٹ کرنے کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج اس سلسلہ میں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے ۔ فرخ خان سی ای او پاکستان سٹاک ایکسچینج نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے زوم کے پروگرام میں اےک پریزنٹیشن بھی شےئر کی اور کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ نہ صرف ایشیاءبلکہ دنیا بھر میں کارکردگی کے حوالے سے بہت اہم مقام رکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرانٹرنیشنل مارکیٹ کی رپورٹ کو دیکھا جائے تو پاکستان کی مارکیٹ نے غیر معمولی ترقی حاصل کی ہے ۔ فرخ خان نے کہا کہ پوری دنیا میں پہلی پانچ بہترین مارکےٹوں میں پاکستان کی مارکیٹ کا شمار کیا جاتا ہے اور یہ ہمارے لیے کسی بڑے اعزاز سے کسی طور بھی کم نہیں ہے اور اسی اعزاز کو مدنظر رکھتے ہوئے اوورسیز سرمایہ کاروں کو یہ اعتماد حاصل ہوا کہ پاکستان کی مارکیٹ پر بھروسہ کرتے ہوئے بلا خوف و خطر یہاں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ۔ فرخ خان نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے بلکہ پچھلے کئی برسوں سے پاکستان کاروبار کے لحاظ سے دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل چلا آ رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ سرماےہ کار پاکستان آتے ہیں اور سرمایہ کاری کر کے نہ صرف خود فوائد حاصل کرتے ہیںبلکہ پاکستان کی مارکیٹ اور معیشت کو بھی مضبوط کرتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بدیع الدین اکبر سی ای او سینٹرل ڈےپازٹری کمپنی آف پاکستان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ جو کہ پاکستان گورنمنٹ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے ۔ اس اکاﺅنٹ بدولت اب اوورسیز کمیونٹی بہت سے فائدے حاصل کر سکتی ہے ۔ اس سے پہلے بہت زیادہ رکاوٹیں تھیں اور بے شمار مسائل سامنے آتے تھے مگر جب سے اوورسیز کمیونٹی کو روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ کھولنے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہٰذا اوورسیز کمیونٹی کو چاہئیے کہ وہ اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور اس کے ذریعے پاکستان میں کوئی بھی شعبہ ہو ےا پھر خاص طور پر اگر پاکستان کیپٹل مارکیٹ کی بات کی جائے تو چھوٹے لیول پر یا پھر بڑے لیول پر سرمایہ کاری یا یوں کہہ لیں کہ محفوظ سرمایہ کاری کو یقےنی بنایا جا سکتا ہے ۔ بدیع الدین اکبر نے سےنٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان کی تفصیلات بتاتے ہوئے اوورسیز کمیونٹی کو ویلکم کیا کہ وہ دوسری کمپنیوں کے ساتھ ساتھ سینٹرل ڈیپازٹری کی سروسز سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں بہتر سرمایہ کاری سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان زاہد چیف ایگزیکٹو اے کے ڈی سکیورٹیز نے بتایا کہ پاکستان کی مارکیٹ دن بدن بہت بہتری کی طرف جا رہی ہے اور ملیئنز کی تعداد مےں لوگ اس میں شامل ہو رہے ہےں اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور اکانومی ایک مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے ۔ معروف کاروباری شخصیت اور ڈائرےکٹر بورڈ پاکستان سٹاک ایکسچینج اس آن لائن پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مارکیٹ بہت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے جےسا کہ وہ پوری دنیا مےں کاروبار کے حوالے سے وزٹ کرتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی خاص طور پر کوئی بھی شعبہ ہو اس میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ احمد چنائے نے کہا کہ پاکستان کی پراپرٹی مارکیٹ بھی بہت زیادہ منافع بخش ہے جس مےں پاکستانی اوورسیز کمیونٹی سرمایہ کاری کر کے بہت سے فوائد حاصل کر سکتی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زاہد لطیف خان چیئرمین زیڈ ایل کے سکیورٹیز نے کہا کہ جب سے کورونا کی وجہ سے انٹرنیشنل مارکیٹ بہت زیادہ متاثر ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ دنیا کا کوئی بھی شعبہ لے لیں دنیا کے ہر شعبہ میں مایوسی پھیلتی چلی جا رہی ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ان حالات میں پاکستان اس حوالے سے بہت خوش قسمت رہا کہ کورونا کی پہلی لہر نے پاکستان کو اتنا زیادہ متاثر نہیں کیا اور اس پر پاکستانی حکومت نے جلد ہی قابو پا لیا جس مےں پاکستانی عوام نے اپنی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اسی تعاون کی بدولت آج پاکستان کی مارکیٹس دےگر ممالک کی نسبت زیادہ مضبوط اور محفوط خیال کی جاتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ کورونا کی لہر کے بعد ہمارے ملک میں کاروباری معاملات پھر سے شروع ہو گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ ہماری معیشت زیادہ زبوں حالی کا شکار ہونے سے بچ گئی ۔ زاہد لطیف نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹس مےں پاکستان کے حوالے سے جتنی بھی غلط باتیں کی جا رہی تھیں وہ سب کی سب غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا پر جلدی قابو پانے کے بعد کاروبار دوبارہ روٹین میں آنے سے تمام مارکیٹوں مےں ‘ تمام کاروباروں مےں اور اکانومی کی صورتحال کو بہت بہتر بنایا گیا جس کی وجہ سے پاکستان کی مارکیٹس دنیا بھر کی مارکیٹس میں اوّلین پانچ مارکیٹس میں شامل ہے ۔ زاہد لطیف خان نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور اس میں دن بدن اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بیرونی ممالک سے پاکستان میں کرنسی کی آمد و رفت کا سلسلہ بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے ۔ زاہد لطیف خان نے کہا کہ اس کوڈ 19 کے حالات میں پاکستان کی کوئی بھی مارکیٹ سیمنٹ ہو یا دیگر کوئی بھی مارکیٹ دیکھ لیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارے تمام کاروباروں ‘ شعبہ جات میں بہت زیادہ ترقی حاصل ہوئی ہے ۔ اس کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے اوورسیز سرمایہ کار پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے سنہرے مواقع سے ضرور فائدہ اٹھائیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق شہزاد منسٹر فار ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن نے یوکے پاکستان بزنس کونسل کی پاکستان مےں سرمایہ کاری اور ایک دوسرے کے ساتھ کاروباری روابط کو بڑھانے اور تعاون فراہم کرنے پر نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ یوکے پاکستان بزنس کونسل کی ان شاندار کاوشوں کو بے حد سراہا ۔ شفیق شہزاد نے یہ بھی کہا کہ یہ ایک بہت اہم آن لائن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ جس کی اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ اوورسیز کاروباری حضرات کو بھی ‘ اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی کو بھی اس کی اشد ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں جس طریقے سے سرمایہ کاری سے متعلق تفصیل بیان کی گئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ مستقبل قریب مےں بہت سے اوورسیز پاکستانی پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ یا دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری کو ےقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں گے ۔ منسٹر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ شفیق شہزاد نے تجویز دیتے ہوئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو کہا کہ آپ کو چاہئیے کہ اس طرح کے پروگرام مےں سرمایہ کاری کے حوالے سے جو مواقع آپ متعارف کرواتے ہیں ان کو پاکستان ہائی کمیشن یا پاکستان کی ایمبےسےز نا صرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر میں کہیں بھی موجود ہوں ان کے کمرشل ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ شیئر کریں تا کہ وہ وہاں پر موجود پاکستانی بزنس کمیونٹی یا انٹرنیشنل مارکیٹ میں متعارف کروا کر پاکستان کے لئے سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کیلئے اہم کردار ادا کریں ۔ چیئرمین پاکستان یوکے بزنس کونسل جاوید ملک نے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین اور اس آن لائن پروگرام مےں شامل ہونے والی بزنس کمیونٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کو ویلکم کیا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل میں شامل ہو کر آپ اس طرح کے معلوماتی اور کاروباری پروگرامز سے بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں ۔ جاوید ملک نے کہا گو کہ ہم اوورسیز میں بستے ہیں لیکن ہمارے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے سرمایہ کاری ہو یا پھر کوئی بھی دیگر مواقع ہوں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی ہمیشہ کوشش جاری رہے گی کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپنی خدمات فراہم کریں اور کوشش جاری رکھیں کہ پاکستان ترقی کی راہوں پر گامزن ہو ۔ اسی حوالے سے یوکے پاکستان بزنس کونسل اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور آئندہ بھی اس سلسلے کو جاری و ساری رکھے گا ۔ تقریب کے آخر مےں وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فار یوکے اینڈ یورپ صاحبزادہ جہانگیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم پروگرام ہے اور ہماری خواہش ہو گی کہ ایسے پروگرامز اور ایسے کاروباری مواقع جو متعارف کروائے جا رہے ہیں وہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں جو کاروباری حضرات ہیں ان کے ساتھ بھی شیئر کیئے جائیں اور اس طرح ان کو بھی اس حوالے سے مفید معلومات فراہم کی جائیں ۔ صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ اس پروگرام مےں بہت اہم معلومات دی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج بہت اچھا کام کر رہا ہے ۔ صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ اوورسیزبزنس کمیونٹی کو چاہئے کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج ‘ کیپےٹل مارکیٹ ‘ پراپرٹی یا دیگر موجود کاروباری شعبوں میں سرمایہ کاری کر کے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہمارے پاس وسائل بہت کم ہیں مگر ان وسائل کو بڑھانے کے لئے اگر اوورسیز کمیونٹی پاکستانی کاروباری حضرات کے ساتھ تعاون کرے تو اس میں نہ صرف پاکستان کے لئے بہتری آئے گی بلکہ جو سرمایہ کاری کر رہے ہیں ان کے کاروبار کے لئے بھی ایک بہترین اور منافع بخش بزنس ثابت ہو گا جس سے وہ بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔ صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ہماری ایک بہت بڑی اچیومنٹ یہ بھی رہی کہ ہم گزشتہ سال اینڈریو فاریسٹ جو کہ آسٹریلیا کے امیر ترین بزنس مین ہیں اور پوری دنیا مےں انوسٹمنٹ کے حوالے سے ایک مقام رکھتے ہیں انہوں نے پاکستان کا وزٹ کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بہت زیادہ اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم انٹرنیشنل کاروباری حضرات کو پاکستان لے کر جاتے ہیں اور آئندہ بھی ایسے پلانز موجود ہیں اور ہم سب کو چاہئیے کہ اسی طرح پاکستان میں انٹرنیشنل مارکیٹ کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر کے پاکستان کی اکانومی کو بہتر بنایا جائے ۔ آخر میں تمام مقررین کا شکریہ خورشید برلاس صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹرکیا اور آئندہ بھی ایسے اہم پروگرامز منعقد کروانے کا ےقین دہائی کروائی ۔ اس تقریب کے میزبان اے حق جنرل سیکرٹری تھے جنہوں نے تمام سپیکرز اور تقرےب مےں شامل ہونے والے افراد کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
Add a Comment