5

لندن میں ہونے والی تین روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو 2022 کا دبئی میں باقاعدہ اعلان ۔

دبئی ۔ نمائندہ خصوصی ۔ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کے لئے مادر وطن پاکستان کی آزادی کے حوالے سے 75ویں سالگرہ کے موقع پر آسان سرمایہ کاری کے لئے لندن میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے تین روزہ انٹرنیشنل پاکستان پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد کیا جاۓ گا ۔ 13 مئی سے آغاز میں انٹرنیشنل پاکستان پراپرٹی انوسٹمنٹ کافرنس کے ساتھ اس پراپرٹی ایکسپو کا باقائدہ افتتاح کیا جاۓ گا جس میں پاکستان بھر سے رئیل اسٹیٹ، نامور بلڈرز اور ڈویلپرز منفرد اور سستے پیکچز کے ساتھ شرکت کریں گے ۔ اس پراپرٹی ایکسپو کو گذشتہ روز باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا جس کا انعقاد یوکے پاکستان بزنس کونسل دبئی چیپڑ نے کیا ۔ اس سلسلہ میں پراپرٹی ایکسپو کے دوبئی میں کوارڈنیٹر سید مدثر خوشنود نے پریس کانفرنس اور میڈیا سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ پاکستان میں معشیت پٹری پر آنے لگی ۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پاکستان میں بغیر کسی خوف کے پراپرٹیز خریدنے کے لئے راہیں کھلنا شروع ہوگئی، 13 مئی سے تین روزہ چوتھا انٹرنیشنل پاکستان پراپرٹی ایکسپو ویک یوکے 22 کے انعقاد کا اعلان کرتے ہیں ۔ جس میں پاکستان بھر سے نامور بلڈرز اور ڈویلپرز مختلف شہروں میں جاری اسکمیوں کے سستے اور منفرد پیکچز لے کر شریک ہو رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کو پاکستان میں جہاں آسان سرمایہ کاری کا موقع ملے گا وہاں ان کو مزید آگاہی حاصل ہوگی ۔ سید مدثر خوشنود کا کہنا تھا کہ برطانیہ ، لندن میں تین روز 13/14/15 مئی 22 کو یوکے پاکستان بزنس کونسل کی زیر نگرانی پاکستان پراپرٹی ایکسپو میں نہ صرف پاکستان سے ایگزبیٹر شریک ہونگے بلکہ متحدہ عرب امارات کی وہ کمپنیز بھی شریک ہونگی جن کی پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری موجود ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اس پراپرٹی ویک میں بھرپور شرکت کریں اس ایکپسو میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سستی اور منفرد سکیمیں موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مدثر خوشنود کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پراپرٹی کے حوالے سے جتنے خدشات ہیں ۔وہ اب ختم ہوچکے ہیں اور یہ وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے۔

13/14/15 مئی 22 کو لندن میں منعقد ہونے والی ایکسپو کے حوالے سے کی جانے والے پریس کانفرنس میں ممبر آف شارجہ رائل فیملی ہزہائی نس شیخ ماجد القاسمی، ہیڈ آف دوبئی اکنامی ڈپارٹمنٹ ، ہزایکسی لینسی ولید عبداللہ ملک، اماراتی بزنس مین یعقوب ال علی، ہزایکسی لینسی ماسلم الفاری، لیگل ایڈوائزر ٹو ہز ہائی نس شیخ ماجد القاسمی محمد الشیخی، ہزایکسی لینسی سعید بن علی، ہزایکسی لینسی مکتوم المزرقی اور پاکستان اوورسیز کمیونٹی گلوبل کے چئیرمین میاں طارق جاوید معروف بزنس مین جنت آفریدی اور عمران خٹک نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *