WhatsApp Image 2021-02-23 at 2.44.45 AM

بلوچستان میں سرمایہ کاری ہر لحاظ سے مفید ثابت ہو گی ۔ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے ۔ مقررین

بلوچستان میں سرمایہ کاری ہر لحاظ سے مفید ثابت ہو گی ۔ بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے ۔ مقررین لندن ( نمائندہ خصوصی )گزشتہ روز یوکے پاکستان بزنس کونسل اور بورڈ آف انویسٹمنٹ بلوچستان کے اشتراک سے ‘ بلوچستان انویسٹمنٹ فورم 2021ءکا آن لائن زوم پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ کے CEO فرمان اللہ زرقون کے ساتھ ساتھ شفیق شہزاد منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن ‘ چیئرمین یوکے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک ‘ صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل یوکے چیپٹر سلیم شیخ ‘ ایڈوائزری بورڈ کے ہیڈ ڈاکٹر غلام مرتضی ‘ پرنس محمد فہد فہیم سی CEO دی ٹروتھ انٹرنیشنل اور خورشید برلاس صدر پاکستان چیپٹر یوکے پاکستان بزنس کونسل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے یہ ایک بہت شاندار موقع ہے کہ اوورسیز کمیونٹی اور انویسٹرز بلوچستان کے اندر مختلف شعبہ جات میں انویسٹ کر کے اپنے کاروبار کو فروغ دے سکتے ہیں ۔ اس زوم انویسٹمنٹ فورم میں فرمان اللہ زرقون سی ای او بلوچستان انویسٹمنٹ بورڈ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے ذخائر بہت زیادہ ہیں ۔ کوئی بھی شعبہ ہو ہم یہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان اس وقت بہت مواقع لے کر آ رہا ہے جہاں پر انویسٹمنٹ کی جا سکتی ہے ۔ فرمان اللہ زرقون نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گولڈ کوپ ریڈ ‘ آئرن ‘ سلفر ‘ لینڈ ‘ الیکٹرسٹی ‘ سوپ ‘ ایگری کلچر ‘ لائیو سٹاک ‘ ٹورزم ‘ فشنگ ‘ سولر ‘ سمال ہائیڈل پاور جنریشن ‘ ونڈ پاور پلانٹس ‘ آئی ٹی انفارمیشن ‘ ٹائٹل پاور پلانٹس اور دیگر بہت سے ایسے شعبے موجود ہیں جن میں انویسٹمنٹ کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔ فرمان اللہ زرقوان نے کہا کہ ہم بلوچستان کی حکومت اور انویسٹمنٹ بورڈ اوورسیز کمیونٹی کے تمام کاروباری حضرات کو خوش آمدید کہتے ہیں اور ہر قسم کے تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور یہ یقین بھی دلاتے ہیں کہ جتنی بھی انویسٹمنٹ کی جائے گی اس کے مستقبل قریب میں بے شمار فوائد حاصل ہوں گے ۔ دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں بلوچستان کو نظر انداز کیا گیا جبکہ حقوق کے حوالے سے بھی بہت سے شکوے شکایات رہیں لیکن اس وقت موجودہ حالات کے تناظر میں بلوچستان کا مستقبل بہت روشن ہے اور بلوچستان کا مستقبل روشن ہونے کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے جا رہا ہے ۔ جس کی سب سے بڑی مثال گوادر میں سی پیک کا پروجیکٹ ہے جو کہ ایشیاءکے بڑے پروجیکٹس میں شمار ہوتا ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وہ تمام شعبہ جات جن کا ذکر فرمان اللہ زرقون نے کیا ہے ان کے علاوہ بھی کئی دیگر شعبہ جات ہیں جن میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ۔ اس موقع پر یوکے پاکستان بزنس کونسل ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان میں سرمایہ کاری کو کو یقینی بنانے کی کوشش کرے گی ۔ مقررین نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بہت جلد یوکے پاکستان بزنس کونسل ایک وفد لے کر بلوچستان کا دورہ کریں گے جہاں سرمایہ کاری کے مواقع کو پوری دنیا میں مزید بہتر طریقے سے متعارف کروایا جا سکے ۔ انشاءاللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بلوچستان کا روشن مستقبل ہی ہمارا روشن مستقبل ہے ۔
Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *