WhatsApp Image 2024-08-29 at 12.08.10 AM (3)

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اوّلین ترجیح پر حل کئے جائینگے ‘ قمر رضا سید

لندن ( نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے نو منتخب چیئرمین اوورسیز پاکستانی فاﺅنڈیشن سید قمر رضا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس عشائیہ میں اوورسیز کمیونٹی کی اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ۔تقریب کا مقصد قمر رضا سید کو مکمل طور پر تعاون کا یقین دلانا اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کو حل کروانے میں اہم کردار دا کرنا تھا ۔ اس تقریب میں صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل عطاءحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانی وطن کے ساتھ بہت گہری محبت اور لگاﺅ رکھتے ہیں مگر افسوس کے ساتھ یہ بات کہنا پڑتی ہے کہ اوورسیز کمیونٹی خاص طور پر بزنس کمیونٹی کے اہم مسائل کو حل کرنے میں پاکستان گورنمنٹ مکمل طور پر ناکام رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ قمر رضا سید کی لیڈرشپ میں اوورسیز کمیونٹی کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کیا جائے گا ۔ اس تقریب میں ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ‘ راجہ مظہر حیات ‘ بیرسٹر چوہدری انصر محمود ‘ مظفر احمد ‘ میاں سلیم ‘ فرید قریشی ‘ نسیم صدیقی ‘ احسان الحق ‘ کامران خان ‘ سلیمان خان ‘ سید سبطین بخاری ‘ افتخار چوہدری ‘ طاہر علی ‘ احمد نواز اور عدنان کاشف کے ساتھ ساتھ دیگر رہنماﺅں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے قمر رضا سید کو چیئرمین اوورسیز پاکستان فاﺅنڈیشن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور تمام مہمانوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ قمر رضا سید کی قیادت میں اوورسیز کمیونٹی کو یک جاں کرنے میں اہم کردار ادا کیا جائے گا اور اوورسیز کے رشتہ داروں کے فیملی مسائل کے ساتھ ساتھ دیگر اہم مسائل جن سے اوورسیز کمیونٹی پریشان ہے ان کو اولین بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمن اوورسیز پاکستان فاﺅنڈیشن قمر رضا سید نے کہا کہ میں صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل عطاءحق کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے آج کی تقریب کا انعقاد کیا یقینی طور پر یوکے پاکستان بزنس کونسل اووسیز میں پاکستان کی خدمت کے حوالے سے ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ قمر رضا سید نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ جس طرح ماضی میں اوورسیز کمیونٹی کا میرے ساتھ تعاون جاری رہا اور ہم نے ہر ممکن اوورسیز کمیونٹی کی خدمت کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری یقینی بنانے کے حوالے سے اہم کردار ادا کیے اس کے علاوہ اور بھی مسائل پر ہم نے پاکستان گورنمنٹ بلکہ اداروں کی سپورٹ کی اسی طرح اس بار بھی اس خاص ذمہ داری کو بخوبی نبھاتے ہوئے میری کوشش ہوگی کہ اوورسیز کمیونٹی کے تمام مسائل کو گاہے بگاہے اولین بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مسائل بہت زیادہ ہیں اوورسیز کمیونٹی کی تعداد بہت ہے پوری دنیا میں اوورسیز کمیونٹی یقینی طور پر پاکستان سے بہت محبت کرتی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کو حل نہ کرنا بھی ان کے ساتھ سخت زیادتی ہے ۔ سید قمر ضا نے کہا کہ اوورسیز پاکستان فاﺅنڈیشن کی یہ کوشش ہوگی کہ ہم انشاءاللہ جلد از جلد مسائل کے حل کو یقینی بنائیں اور اوور سیز کمیونٹی کی آواز کو سننے کے لئے ایک ایڈوائزری کونسل کا انعقاد کریں اور وہ ایڈوائزری کونسل پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ بھرپور رابطے میں ہوگی جس سے اوورسیز کی آواز متعلقہ حلقوں تک پہنچا مسائل کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا ۔

 

Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *