WhatsApp Image 2021-01-25 at 1.20.08 AM (1)

اسلام آباد : صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل (پاکستان چیپڑ) خورشید برلاس نے اپنی رہائش گاہ پر سفیروں اور اقتصادی صحافی فورم کے ممبروں کے اعزاز میں برنچ کی میزبانی کی

اسلام آباد : صدر یوکے پاکستان بزنس کونسل (پاکستان چیپڑ) خورشید برلاس نے اپنی رہائش گاہ پر سفیروں اور اقتصادی صحافی فورم کے ممبروں کے اعزاز میں برنچ کی میزبانی کی ، جسں میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی تھے ، گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل الطاف ، صدر راولپنڈی چیمبر ناصر مرزا ، نیپال کے سفیر ایچ ای ای ۔ مسٹر تاپس ادھیکاری ، یمن کے سفیر محمد موہہار الاشبی ، ترکمنستان کے سفیر اتادجان مولاموف ، تاجکستان کے سفیر جونونوف شیرالی تھے – یوکے پاکستان بزنس کونسل کے اس پروگرام میں مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق ملک میں اقتصادی و صنعتی ترقی کا عمل تیزی سے جاری ہے گڈ گورننس اور پرکشش مراعات کی وجہ سے بین الاقوامی ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں اور سفارتی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا رہا ہے وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں یو کے پاکستان بزنس کونسل کے صدر خورشید برلاس کے طرف سے پاکستان میں غیر ملکی سفیروں کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بہترین حکمت عملی کے باعث کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی تجارت ترقی کے نئے دور میں داخل ہو گئی وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کے حکومت کے اصلاحی اقدامات کے نتیجے میں ہر شعبہ زندگی میں بہتری آ رہی ہے اور عوام کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے معاہدے کر رہا ہے اور افریقہ ریجن کے ساتھ ریجنل ٹریڈ کے فروغ کے لئے کئی پروگراموں پر عمل درآمد جاری ہے انہوں نے اس سلسلے میں محمد خورشید برلاس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جن کی کاوشوں سے میڈ ان پاکستان کے پلیٹ فارم سے پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں متعارف ہورہی ہیں انہوں نے اس حوالے سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کی خدمات کی بھی تعریف کی صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز راولپنڈی ناصر مرزا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامپور کے کارکردگی سے آگاہ کیا اور کہا کے تاجروں اور صنعت کاروں کو کاروباری ترقی کے خاطر خواہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں
Tags: No tags

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *