ukpbc-10-aug

UK Pakistan Investment Conference 2020 Organised By UK Pakistan Business Council

Press Release: 10th Aug 2020. بہترین سرمایہ کاری کے لیئے پاکستان صفحہ اول کے ممالک میں شامل ہو رہا ہے ۔ یہ وقت ثابت کر رہا ہے ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل گزشتہ روز یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے اوورسیز کی پہلی آن لائن یو کے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس 2020 کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں مہمان خصوصی گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وزیراعظم پاکستان کے ترجمان برائے تجارت یوکے اور یورپ صاحبزادہ اے جہانگیر ، چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک , منسٹر ٹریڈ اینڈ اینویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن شفیق شہزاد ، پریزیڈنٹ (یوکے) یوکے پاکستان بزنس کونسل سلیم شیخ ،پریزیڈنٹ (پاکستان)یوکے پاکستان بزنس کونسل خورشید برلاس ،سیکرٹری جنرل عطاالحق اور مختلف ممالک سے بزنس کمیونٹی نے شرکت کی ۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اس وقت ترقی کی منازل طے کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے حوالے سے یقینی طور پر پاکستان کے اندر بہت بڑے لیول پر تبدیلی آ رہی ہے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں بیرون ملک سے آنے والے سرمایہ کار اب پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں گورنر عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا وقت بتا رہا ہے کہ پاکستان نہ صرف دیگر شعبہ جات میں بلکہ پراپرٹی اور اس سے منسلک سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک بہترین ملک سمجھا جا رہا ہے انہوں نے اپنے خطاب میں اورسیز بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دعوت دی اور انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس سندھ بھی ان کا منتظر ہے اور اس حوالے سے اگر کسی قسم کے تعاون کی ضرورت ہو تو وہ ہر دم ہر وقت تیار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا مشن ہم سب مل کر مکمل کر سکتے ہیں اور یہ مشن ہے کہ پاکستان کو ایک انتہائی اہم اور ترقی یافتہ ملک بنایا جائے گونر سندھ عمران اسماعیل نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کی اکانومی کی صورتحال بھی بہت زیادہ بہتر ہوتی جا رہی ہے یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ جہانگیر جو ترجمان وزیراعظم پاکستان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ یورپ یورپ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز میں رہنے والی بزنس کمیونٹی جب سرمایہ کاری کی بات کی جائے تو وہ اکثر گرنٹی مانگتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں یہ بتاتا چلوں کہ عمران خان پر پوری دنیا نے آنکھیں بند کر کے اعتماد کیا ہے اس کی واضح مثال نمل یونیورسٹی ہے شوکت خانم ہسپتال ہے اور دیگر وہ سارے پروجیکٹ جن کو عمران خان نے نہ صرف شروع کیا بلکہ ان کو پایا تکمیل تک پہنچایا اور آج وزیراعظم عمران خان خود ایک بہت بڑی گارنٹی ہیں ہر اس سرمایہ دار کے لیے جو پاکستان میں آ کر سرمایہ داری کرنا چاہتا ہے ۔ یوکے پاکستان انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانی پاکستان کے ساتھ ہر لحاظ سے ہمیشہ مخلص رہے ہیں اور ان کی خدمات پاکستان کے لئے ہمیشہ پیش خدمت ہیں جاوید ملک نے کہا کہ سرمایہ کاری کا شعبہ ہو یا کوئی اور جب بھی پاکستان کو اوورسیز پاکستانیوں کی ضرورت پیش آئی ہے تو اورسیز نے ہمیشہ صفحہ اول پر رہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی دی ہے ۔ انہوں نے کہا یو کے پاکستان بزنس کونسل ہر ممکن کوشش کرے گی کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے اور تمام بزنسز چائے وہ برطانیہ سے ہوں پاکستان سے ہو یا دنیا کے کسی اور ملک سے آپس میں مل کر کام کریں اور کاروباری روابط کو بڑھا کر پاکستان کے لیے ترقی کا باعث بنیں ۔ چیئرمین یو کے پاکستان بزنس کونسل جاوید ملک نے یہ بھی کہا کہ برطانیہ کے یورپ سے انخلاء کے بعد اس وقت برطانیہ کامن ویلتھ کے تمام ممالک سے کاروباری روابط بڑھانے پر غور کر رہا ہے اور دیکھ رہا ہے یہ بڑا اہم موقع ہے کہ ہم برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط کریں ۔ جاوید ملک نے کہا کہ گورنر سندھ اور وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان صاحبزادہ جہانگیر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حوالے سے بھی وہ غور و فکر کریں اور ان معاملات پر بھی برطانیہ بلکہ اوورسیز بزنس کمیونٹی کو بھی ساتھ لے کر چلیں ۔ پاکستان ہائی کمیشن لندن میں تعینات منسٹر ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ شفیق شہزاد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے حالات آپ سب کے سامنے ہیں خاص طور پر کرو نا آنے کے بعد پوری دنیا کے ممالک اکانومی کے بحران کا شکار ہیں اور کئی ممالک تو اس بحران پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں ۔ شفیق شہزاد نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ہم سب کو مل کر اس حوالے سے سوچنا ہے اور مل کر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل اور تمام وہ تنظیمیں جو مل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے ساتھ نہ صرف ہماری اکانومی کو بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے منسٹر آف ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پاکستان ہائی کمیشن لندن شفیق شہزاد نے کہا اس وقت بہت سے نئے سیکٹرز اور شعبہ جات سامنے آئے ہیں جس میں ہم پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھا کر پوری دنیا کے سامنے رکھ سکتے ہیں اور اس سلسلہ میں اوورسیز بزنس کمیونٹی کا خاص تعاون درکار ہوگا تقریب کے آغاز میں پریزیڈنٹ یو کے پاکستان بزنس کونسل یوکے چیپٹر سلیم شیخ نے تمام کانفرنس میں شامل ہونے والے افراد کو ناصرف خوش آمدید کہا بلکہ اس پلیٹ فارم سے کاروباری حوالے سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہماری کوشش رہے گی کہ آپ سب کو کاروبار میں امپرومنٹ ترقی اور خوشحالی کے لیے کوششیں کرتے رہے ہیں اور اس طرح کے پروگرام آپ کی خدمت میں پیش کرتے رہیں جس سے ہمیں ایک دوسرے کے ممالک کو نہ صرف ایک دوسرے کے ممالک بلکہ ایک دوسرے کے کاروبار کو فروغ دینے کا بھی موقع ملے سلیم شیخ نے کہا کہ میں پوری دنیا میں بسنے والے تمام کاروباری حضرات کو یوکے پاکستان بزنس کونسل میں خوش آمدید کہتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں گے تقریب کے آخر میں یوکے پاکستان بزنس کونسل پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس نے تمام سپیکرز اور پوری دنیا سے شامل ہونے والے کاروباری خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے کہا کہ کہ ایسے پروگرام مزید بھی لوگوں کی خدمت میں پیش کیے جاتے رہیں گے اور بہت جلد ہم پاکستان کے اندر سرمایہ کاری کے حوالے سے اور ایک دوسرے کے کاروبار کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس پر کام شروع ہوچکا ہے اور بہت جلد اوورسیز پاکستانی بزنس کمیونٹی کو اس کی خوشخبری دی جائے گی اور ویلکم کیا جائے گا کہ پوری دنیا سے بزنس کمیونٹی اس کانفرنس میں شرکت کر سکیں ۔
Tags: No tags
0

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *