WhatsApp Image 2020-09-10 at 1.53.49 PM

یوکے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام یوکے پاکستان ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ فورم 2020 کا انعقاد

لندن : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان  عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور تجارت کے در کھول دیے ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو تاریخی مراعات اور سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے کاروبار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہوں انہوں نے یہ بات یو کے پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام ورچوئل انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ فورم 20 ٹوئنٹی کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا موڈریٹر کے فرائض کونسل کے جنرل سیکرٹری عطاالحق نے سر انجام دیے گورنر پنجاب نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے بعد اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششیں خوش آئند ہیں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے پاکستان میں ضلعی سطح پر اوورسیز کمیشن قائم ہیں اور خصوصی عدالتی ٹریبونلز بھی تشکیل دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان میں باہمی تجارت کو ہر سطح پر فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے حکومت نے سازگار ماحول فراہم کیا ہے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پر صوبائی حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے ہیں اور اسپیشل اکنامک زونز قائم کیے جا رہے ہیں سردار تنویر الیاس خان  نے کہا کہ  اس وقت تک بے شمار عالمی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس  سے بڑے انڈسٹریل یونٹ قائم ہوں گے فیصل آباد کے انڈسٹریل ایسٹ مینجمنٹ کمپنی سربراہ میاں کاشف اشفاق نے تاجروں اور سرمایہ  کاروں کے لیے مہیا کی گئی سہولیات اور شروع کے منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ولی  تعداد میں غیر کمپنیاں   پاکستان کا رخ کر رہی ہیں یو کے پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین ایمبیسڈر جاوید ملک نے کہا کہ ہمارا مطمح نظر یہی ہے کہ پاکستان کی برآمدات میں ہر ممکن اضافہ کیا جائے اور اس مقصد کے لیے کونسل نے یہ پلیٹ فارم فراہم کیا ہے لندن برطانیہ میں پاکستانی سفارت خانے کے ٹریڈ  منسٹر محمد شفیق اے  شہزاد نے کہا کہ بریگزٹ کے بعدپاکستان کے لیے برطانیہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے لاتعداد میں مواقع پیدا ہوں گے جن سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے سفارت خانے کی طرف سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی کونسل یوکے چیپٹر کے صدر سلیم شیخ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے کونسل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے اور انشاء اللہ ہم بہت جلد باہمی تجارت کے متوقع نتائج حاصل کر لیں گے یو کے پاکستان بزنس کونسل پاکستان  کے صدر ایم خورشید برلاس نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سردار تنویر الیاس خان اور تمام دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس  جذبے کے ساتھ کونسل کے فورم میں شرکت کی اور اہم معلومات سے آگاہ کیا ان کی روشنی میں پاکستان اور یو کے مابین اقتصادی روابط مضبوط ترہوں گے اور معاشی استحکام سے دونوں ملک کے تاجروں کو فائدہ حاصل ہوگا

Tags: No tags
0

Add a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *